لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کی احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد وکلا کو گرفتار کرلیا۔سول کورٹس کی ماڈل ٹان کورٹ منتقلی اور وکلا کے خلاف مقدمات کے خلاف وکلا نے ایوان عدل سے لاہور ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔جی پی او چوک پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلا کو بھی گرفتار کرلیا، وکلا نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹا دیں، وکلا نے پولیس پر پتھرا بھی کیا جس کے نتیجے میں ایس پی ماڈل ٹان زخمی ہوگئے۔صورت حال پر قابو پانے اور وکلا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے، اینٹی رائٹس فورس کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
Leave feedback about this