اسلام آباد : وزیرِ اعظم نیپی ایم سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے، دہشتگردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین
وزیر اعظم کی قلات میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- by web_desk
- نومبر 17, 2024
- 0 Comments
- 40 Views
- 5 دن ago
Leave feedback about this