پاکستان

نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پرفل کورٹ میں نظرثانی ہونی چاہیے، احسن اقبال

ahsan iqbal

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی ہونی چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے ن لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آ رہے ہیں، جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو انہیں اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کر رہا، کیا ایسے انتخابات کروانا چاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں نیک نیتی کے ساتھ نہیں توڑیں، عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image