لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن نے چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروادی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے22دسمبر کو نوٹیفکیشن کے بعد وزیر اعلیٰ نے اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی ز یر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جانی تھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے19دسمبر کو وزیر اعلیٰ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
Leave feedback about this