پاکستان جرائم

منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت خارج

منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت خارج

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت خارج کردی ۔ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میںپرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے ، عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی کا میڈیکل جعلی ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتاہوں ۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image