انٹرٹینمنٹ

منشا پاشا نے اداکاورں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی

منشا پاشا نے اداکاورں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی

کراچی:پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ منشا پاشا نے اداکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی۔حال ہی میں اداکار منشا پاشا ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف سماجی مسائل سمیت اداکاورں کی علیحدگی اور شادی کی ناکامی کی وجوہات بھی بیان کیں۔منشا پاشا کا کہنا تھا کہ اداکار غیر مستحکم ہوتے ہیں اور ہمارا کام ہماری دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ ہم مسلسل کیمرے کے سامنے تاثرات اور جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور لوگ ڈرامے میں ادا کئے گئے کردار سے ہمارے بارے میں رائے قائم کرلیتے ہیں۔اداکار ہ کا کہنا تھا کہ اکثر جب کوئی اداکار اور اداکاروں کسی ڈرامے میں بطور جوڑی کردار نبھاتے ہیں تو لوگ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کرنے لگتے ہیں اور جب وہ بھی یہ بات محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں اور انہیں پسند کیا جاتا ہے اس لئے وہ شادی کرلیتے ہیں جو کہ بعد میں مسائل کا سبب بن جاتی ہے کیونکہ انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھا نہیں ہوتا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image