نومبر کے آغاز سے ہی موسم کروٹ بدلنے لگا، ملک کے بیشتر اضلاع میں سردی نے رنگ دکھانے شروع کردئیے ہیں۔ دن میں دھوپ رات میں ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا موسم یکسرتبدیل ہوگیا۔ دن میں ہلکی دھوپ اور رات میں خنکی کا احساس ہونے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات کا ٹھنڈی ہواں نے رخ کرلیا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی برفباری سے درجہ حرارت مزید کم ہو رہا ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور رات کے دوران سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان اور گرد و نواح میں اسموگ چھائے رہے گی۔جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Leave feedback about this