لاہور: پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماﺅں پر مقدمات کی تفتیش کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کو تیسر ی بار طلب کرلیا۔عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کو آج بارہ بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اب تک صرف اسد عمر نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروایا ہے ۔عمران خان کے علاوہ جن پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کو جے آئی ٹی نے تیسرے بار طلب کیا ہے ان میں فواد چوہدری ، حماد اظہر ،اعجاز چوہدری ، ودیگر رہنماشامل ہیں ۔جے آئی ٹی تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں کیخلاف مختلف تھانوں میں درج ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کررہی ہیں ۔جے آئی ٹی نے دو روز قبل پانچ مارچ کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو طلب کیاتھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پیش نہیں ہوئے تھے۔
Leave feedback about this