پاکستان جرائم

مظفر گڑھ ، 3 بہنوں کی لاشیں برآمد ، گلا کاٹ کر قتل کیا گیا

مظفر گڑھ میں تین بہنوں کی لاشیں ملی ہیں ، تینوں بچیاں گذشتہ رات لاپتہ ہوئی تھیں ۔فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیاگیا ہے ۔ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کے مطابق مظفر گڑھ میں تھرمل سوسائٹی سے تین بچیوں کی لاشیں ملی ہیں ۔انہوں نے بتایا ہے کہ تینوں لڑکیوں کی عمریں 7 سال سے 11 سال کے درمیان ہیں ۔ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ تینوں بچیاں سگی بہنیں ہیں جو گذشتہ رات گھر سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image