مری میں طوفانی بارش اور برفباری کا امکان ، انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق مری میں آئندہ 2 روز تک خراب موسم کی پیشگوئی کے ساتھ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 18 اور 19 فروری کو مری، گلیات اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو مری، گلیات اور گرد نواح میں برفباری کا 70 فیصد اور پیر کو بارش اور برفباری کا 75 فیصد امکان ہے۔
Leave feedback about this