سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77 کے لیے نامزدگی فارم جمع کرا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت دیکھ رہا ہوں، سندھ سمیت پاکستان بھر سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے ارکان بھی کمرے سے باہر نہیں نکل رہے۔

Leave feedback about this