تازہ ترین

مدارس رجسٹریشن سے متعلق موجودہ نظام کو برقرار رکھا جائے، شرکاء علما کانفرنس

مدارس رجسٹریشن سے متعلق موجودہ نظام کو برقرار رکھا جائے، شرکاء علما کانفرنس

اسلام آباد:علما کانفرنس میں شرکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق موجودہ نظام برقرار رکھا جائے اور حکومت کسی دبا میں آکر اس نظام کو تبدیل نہ کرے۔مدارس رجسٹریشن کے مثبت اثرات کے عنوان پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ سال 2019 میں ہونے والے معاہدے میں اب کسی قسم کی تبدیلی منظور نہیں ہے، مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ وزارت تعلیم کے ماتحت ہی رہنا چاہیے۔
سربراہ پاکستان علما کونسل علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کی بقا وزارت تعلیم سے ہے، معاملے پر سیاست نا کی جائے۔ پاکستان میں تقریبا 30 لاکھ طلبا مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سال 2019 تک ملک میں پانچ مدارس بورڈ تھے جو اس وقت15 ہو چکے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا بہت عرصے سے ایک مطالبہ تھا کہ مدارس کی تعلیم کو حکومتی سطح پر تسلیم کیا جائے، اس کے بعد نئے دس بورڈ قائم کیے گئے جو آج بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔مدرسے کی تعلیم کو دیگر تعلیمی اداروں کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ہمارے مطالبے پر 10 نئے بورڈ تشکیل دیے گئے، ہم خود مدرسے کے طالب علم ہیں اور مدرسے کے معاملے پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image