نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔چین کے قائم مقام قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہور ائیرپور ٹ سے رخصت کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ کا دورہ چین باہمی تعاون کے فرو غ کیلئے اہم ہوگا۔صوبائی وزراءیس ایم تنویر ، عامر میر ، سید اظفر علی ناصر ، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکریٹری ، اور سیکریٹری خزانہ بھی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی ، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کرینگے۔
Leave feedback about this