لاہور کے تھانہ مزنگ کی پولیس پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو تحویل میں لینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئی۔وزارت داخلہ پنجاب نے حکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کر دی ہے۔ وزارت داخلہ پنجاب نے مراسلے میں کہا ہے کہ حسان نیازی پر تھانہ ریس کورس لاہور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔اس سے قبل حسان نیازی کو تین ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے تھانہ صدر منتقل کیا گیاتھا۔ حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹۃ نے ضمانت منظوری کی تھی۔کوئٹہ میں گذشتہ دنوں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کی گرفتار کارکنوں نے دوران تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیاتھا۔
Leave feedback about this