لاہور:سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ وارننگ و آگاہی مہمات کے بعد اب بس کریک ڈان جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں کو 63 لاکھ کے جرمانے کیے۔آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 240 وہیکلز کو ای چالان جاری ہوئے، شہر میں 41 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دیئے گئے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک ہیں، آج لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہو گا۔
Leave feedback about this