فوجی عدالتں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلا ف درخواستوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ ایک بارپھر ٹوٹ گیا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ میں مزید اس بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتا ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہاتھا۔جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس منیب اختر ودیگر بھی بینچ کا حصہ تھے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے روسٹرم پر آکر کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض اٹھادیا۔

Leave feedback about this