پاکستان

عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا: فوادچوہدری

عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا: فوادچوہدری

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے یہ لگ رہا تھا معاملات سلجھ گئے ہیں، اب کہا جا رہا ہے تحریک انصاف پر پابندی لگا دیں گے، تحریک انصاف تو آپ نے پہلے ہی ختم کر دی تھی اب تو صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔
فواد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سیاست سے نفی نہیں کیا جا سکتا، ابھی مذاکرات کے ذریعے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں ان کو تسلیم کر کے آگے چلیں، پی ٹی آئی کو سنجیدہ معاملات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
کہ تحریک انصاف نے حکمت عملی میں سنجیدگی نہیں دکھائی، پہلے بھی بات کررہا تھا تحریک چلانی تھی تو 9 فروری کو چلاتے، آپ نے جے یو آئی، جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے الائنس نہیں بنایا، شہید بینظیر بھٹو حکومت جاتے پہلے ہفتے ہی نوابزادہ نصراللہ کے پاس جاکر الائنس کی بات کرتی تھیں۔ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ کا فرض ہے کارکنوں سے مشاورت کے ساتھ چلے، پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image