اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنر ل باجوہ کو توسیع نہ دیکر نواز نے اچھا کام کیا ، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں ۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ ہم نے جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع کی پیشکش کی ، اقتدار کے بعد میری ان سے دومیٹنگ ہوئیں جس کا مقصد الیکشن کرانا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ ساری گیم اپنی توسیع کیلئے ہوئی تھی ، شہباز شریف سے انڈر اسٹینڈنگ ہوئی تھی کہ اس کو توسیع مل جائیگی عمران خان نے کہا کہ بدنیتی پر انہوں نے بڑے بڑے مجرموںں کو لاکر اوپر بٹھایا ان سے مس کلیکولیشن ہوئی کہ عوام ہمارے ساتھ نہیں ۔عمران خان نے کہا کہ باجوہ شہباز شریف کو سمجھتے تھے کہ بہت بڑا جینئس ہے لیکن ایسا نہیں تھا دیکھ لو ان کا کیا لیول ہوگا، باجوہ کے خیالات ان لوگوں سے زیادہ ملتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ شروع میں جنرل باجوہ اور ہم خارجہ پالیسی سمیت دیگر ایشوز پر ایک صفحے پر تھے، آخری چھ ماہ میں چینج آیا۔
Leave feedback about this