اسلام آباد:چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے پولیس میں تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ عمران خان کا مقدمہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے درج نہیں ہوا تھا۔پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں عدالت نے پولیس افسران کے قانون میں درج وقت سے پہلے تبادلوں سے روکتے ہوئے پنجاب اور کے پی حکومت کو پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مقررہ وقت سے پہلے تبادلہ ناگزیر ہوتو وجوہات تحریر کی جائیں۔کسی بھی افسر کو سینئر پولیس افسر کی مشاورت کے بغیر نہ ہٹایا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ اور بلوچستان میں بھی کیوں نہ گڈ گورننس کا یہی فارمولا اپنایا جائے۔؟
سپریم کورٹ نے پنجاب،پختونخوا اور سندھ اور بلوچستان پولیس سے10سال میں تبدیل کیے گئے افسران کی فہرست طلب کرلی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا پنجاب حکومت خود قانون پر عمل کر گی یا عدالت حکم دے؟صوبائی حکومت سے ہدایت لیکر آگاہ کریں۔
پاکستان
عمران خان حملے کا مقدمہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے درج نہیں ہوا تھا،چیف جسٹس
- by Rozenews
- دسمبر 15, 2022
- 0 Comments
- 1007 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this