چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد اسلام آبا د نے ڈسرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بیان دیا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ان کا پہلا نکاح غیر شروعی تھا ۔ عمران اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے دوران عدت نکاح کیا۔مفتی محمد سعید احمد اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کیساتھ کمرہ عدالت میں پہنچے جہاں انہوں نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری 2018 ءکو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا۔انہوں نے قلم بند کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے اچھے تعلقات تھے ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھا ، عمران خان نے مجھ سے کہا کہ میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو نکاح بڑھانے کیلئے لاہور جانا ہے ۔مفتی محمد سعید خان نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کیساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا ، خاتون سے میں نے پوچھا کہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طورپر ہوسکتا ہے ؟ خاتون نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح بڑھایا جاسکتا ہے ۔
Leave feedback about this