تازہ ترین

طالبہ زیادتی: احتجاج پر گرفتار تمام 361طلبا رہا

طالبہ زیادتی: احتجاج پر گرفتار تمام 361طلبا رہا

راولپنڈی:گزشتہ روز پنڈی پولیس کی جانب سے 361 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ طلبہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ گرفتار متعدد طلبا کو راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا۔ متعدد بچے بستے پہنے ہوئے تھے۔پولیس کی جانب سے گرفتار 17 طالب علموں کو سول جج نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 بچوں کی ضمانت کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ تین طالب علموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔راولپنڈی پولیس نے مظاہرین کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج کیے تھے مقدمات میں 387 طلبا کو نامزد ملزمان جبکہ 2425 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ تھانہ ائیرپورٹ ایریا سے گرفتار تمام 77 طلبہ کو ضمانت دے دی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔ سول جج جہاں زیب امان نے تمام گرفتار طلبہ کو بری کر دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image