احتساب عدالت نے 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاو¿نٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاو¿نٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے ملزمان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔
Leave feedback about this