پاکستان

شہباز گل ایمبولینس میں عدالت پہنچ گئے،فرد جرم کی کارورائی موخر

شہباز گل ایمبولینس میں عدالت پہنچ گئے،فرد جرم کی کارورائی موخر

اسلام آباد:اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل ایمبولینس میں عدالت پہنچ گئے۔عدالت نے عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کاررائی20جنوری تک موخر کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ عماد یوسف کو ملیریا ہوگیا ہے۔عماد یوسف کی جانب سے استثنی کی درخواست دائر کی جارہی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ یہاں باریاں لگی ہوئی ہیں۔شہباز گل ایمبولینس پر لاہور سے آگئے یہ کراچی سے نہیں آئے۔اس موقع پر عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔شہباز گل کے کل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل عدالت کے باہر ایمبولینس میں موجود ہیں۔جج نے کہا کہ یہ معاملہ لٹک رہا ہے لگتا ہے ٹائم آگے کیا جارہا ہے۔وکیل نے کہا کہ یہ بیماری آدمی کے وارنٹ گرفتاری کرادیتے ہیں۔عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی20جنوری تک موخر کردی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image