تازہ ترین

شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے چھ فوجی جوان شہید ، 3 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے چھ فوجی جوان شہید ، 3 دہشتگرد جہنم واصل

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیر دونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ،فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران چھ جوان شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار سلیم خان ، ودیگر شامل ہیں ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلئر نس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image