اسلام آباد:نیا دن نیا ریکارڈ، پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 481 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین
معیشت و تجارت
سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ قائم، 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- by web_desk
- دسمبر 12, 2024
- 0 Comments
- 18 Views
- 9 گھنٹے ago
Leave feedback about this