لاہور :سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سموگ کی لپیٹ میں ہے،دھند کا سیزن بھی شروع ہوگیا ہے، اے کیو آئی لیولز انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق خطرناک ہیں ، اس وقت سموگ ایک نیشنل ڈیزاسٹر ہیجو ہیلتھ کرائسز میں تبدیل ہوچکی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی نے مارچ میں ہی سموگ کا 10سالہ منصوبہ بنایا تھا، سموگ پر جوڈیشل کمیشن بھی بنایا ہوا ہے، موسمی تبدیلی کا ایک حصہ ہوائی آلودگی بھی ہے، آج اور کل عدالت میں سماعت بھی تھی، خود بھی چاہتی ہوں کہ جج صاحب کو جاکر بریفنگ دوں۔ہمیں ہر طرف سے تجاویز آرہی ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سموگ کی 10سالہ پالیسی لانچ کردی ہے، پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 1ہزار سپر سیڈر دیئے ہیں، پنجاب سپر سیڈر کو کرائے پر بھی حاصل کررہے ہیں، فصلوں کی باقیات کے جلا سے بچنے کیلئے سپرسیڈر دیئے ہیں۔
اب کیمرہ مانیٹرنگ ہم خود دیکھ رہے ہیں، ہم نے 800سے زائد بھٹے مسمار کیے ہیں، بھٹوں کو زگ زیگ کر تبدیل کرکے چلوائے ہیں، سموگ والا مسئلہ نہ اگلے ماہ ختم ہوگا نہ اگلے سال، سموگ ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کہ وزیراعلی پنجاب نیای وہیکل پالیسی متعارف کرائی ہے، یہاں موٹر بائیکس چیک کرنے کا قانون ہی موجود نہیں تھا، ہم جرمانے تو کردیتے ہیں لیکن وہیکل سرٹیفکیشن کا انفراسٹرکچر ہی موجود نہیں تھا، ٹو ویلر اورتھری ویلر وہیکلز کیلئے سرٹیفکیشن کا پراسیس شروع ہوچکا ہے ، وہیکل سرٹیفکیٹ اور اس سے متعلق تمام معاملات پر سیف سٹی سے منسلک کردیا ہے۔
تازہ ترین
سموگ: لاہور، ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، جمعہ، ہفتہ، اتوار مکمل لاک ڈاؤن
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 62 Views
- 7 دن ago
Leave feedback about this