سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں کمی پر امریکی صدر جو بائیڈن کی دھمکی کو مسترد کر دیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، تیل کی پیداوار میں کمی کی وجوہات سیاسی نہیں ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اندرونی مسائل کی وجہ سے امریکہ اوپیک کے فیصلے کو سمجھ نہیں پا رہا، امریکہ میں نئے اوپیک بل کا متعارف کروایا جانا حیران کن ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے مطابق اوپیک کے خاتمے کی باتیں محض جذباتی ہیں اور کچھ نہیں۔
Leave feedback about this