پاکستان

زمان پارک:عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات پر ختم

teacher dharna

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں قائم رہائش گاہ کے باہر سکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق زمان پارک کے سامنے سکینڈری سکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا مظاہرین کی پیش قدمی روکنے کے لئے اینٹی رائٹس کے دستے اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچی اور عمران خان کی رہائشگاہ کو جانے والے راستوں پر سیکیورٹی سخت کی گئی۔زمان پارک کے باہر واٹر کینن اور قیدیوں والی وین پہنچائی گئی۔ٹیچرز سخت سردی کے باجود کئی گھنٹے تک زمان پا رک کے باہر احتجاج پر بیٹھے رہے جس کے بعد انتظامیہ نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image