بڈاپسٹ:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترک ہم منصب علی یرلیکایا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔
محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس پر ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کرونگا۔ترک وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا۔
23اکتوبر کو انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقے، دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اقوام عالم کو اس ناسور سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین
دہشتگردی عالمی چیلنج، اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت، محسن نقوی
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 46 Views
- 7 دن ago
Leave feedback about this