دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہےگا، جے یو آئی ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا۔جے یو آئی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان کی شرکت متوقع ہے ، اس حوالے سے تیاریاں بھی تیز کردی گئی ہیں۔چاروں صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلے اسلام آبادآئینگے ، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب سے کارکنان پیر کے روز اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ کوئٹہ اور کراچی سے قافلے کل روانہ ہونگے پشاور سے آنیوالے قافلے کی قیادت مولونا عطا الرحمان ، کے پی کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی ، سندھ قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو ، بلوچستان کے قافلے کی قیادت مولانا غفور حیدری ،پنجاب قافلے کی قیادت عتیق الرحمن کرینگے ۔
Leave feedback about this