جرائم

دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق

کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والے انتہائی مطلوب ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ملزم عبدالوحید نے 26ارچ کو دورانِ ڈکیتی مسعود علی شاہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ برآمد کیا جانے والا اسلحہ وہی ہے، جس سے قتل کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے آلہ قتل فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش سچل تھانے کی حدود میں قتل کے علاوہ دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزم نے 6 فروری کو اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر حسن شہزاد نامی شخص کو قتل کیا تھا ۔ ملزم قتل کرنے کے بعد سے روپوش تھا۔ پولیس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image