باکو:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑنیباکو میں کوپ29 کانفرنس کے سلسلے میں ثقافتی ورثہ اور موسمیاتی تبدیلی پر اعلی سطح وزارتی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے
کہا ہے کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان بلند ترین چوٹیوں اور دریاں کا حامل ملک ہے جہاں دنیا کی 14 میں سے 4 بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں جن میں دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، 2022میں پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا،پاکستان کو سیلاب کے باعث 30ارب ڈالر سے زائد کانقصان ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ثقافت معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، ثقافت کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ثقافت اور مقامی روایات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہوسکتی ہیں، ایسی ثقافت اور روایات کے لیے کام کرنا ہوگاجہاں معیار زندگی بہتر ہو۔
تازہ ترین
ثقافت، مقامی روایات کا فروغ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ذریعہ ، وزیر اطلاعات
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 58 Views
- 6 دن ago
Leave feedback about this