توشہ خانہ کیس، نیب کو نواز شریف سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کو نواز شریف سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر اور وکلا احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نواز شریف کے وکیل رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نواز شریف سے متعلق نیب کی انکوائری رپورٹ آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کی جاسکی جس کے بعد عدالت نے نیب کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل راجہ فیصل یونس نے بھی عدالت میں پیش ہو کر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضر ی سے استثنیٰ کی درخوعاستیں دائر کیں جو منظور کرلی گئیں ، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی
Leave feedback about this