برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ویلز اور سکاٹ لینڈ کے علاقے بشمول یارکشائر، اسٹافورڈ شائر، ڈربی شائر، سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برفباری سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے، فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
Leave feedback about this