آئندہ مالی سال کے بجٹ پر حکومتی اتحاد کی دوبڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ میں اختلافات کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزراءاورماہرین شریک ہونگے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلاول نے سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پیسہ نہ ملا تو پی پی بجٹ منظور نہیں ہونے دیگی بلاول کے بیان پر لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپس میں نیا محاذ کھولنے سے پرہیز کرنا چاہیے ، کابینہ میں بات کریں ۔
Leave feedback about this