کے پی کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں خودکش دھماکہ ہوا ہے ، جس میں امیر جے یو آئی خار سمیت 44 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔دھماکے میں جے یو آئی پارٹی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغانستان سرحد کے قریب باجوڑ کے نواحی علاقے خار میں 400 سے زائد اراکین اور حامی جلسے کیلئے موجود تھے ۔پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکا ہوا ہے ۔ دھماکہ جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہوا ۔ کنونشن میں شہریوں میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
Leave feedback about this