کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران 104 کلو 360 گرام چرس، 10 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
جرائم
اے این ایف کارروائیاں جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- by web_desk
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- 14 Views
- 4 گھنٹے ago
Leave feedback about this