اسلام آباد: وزیر اعظم نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر احتجاجیوں کے گاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے، زخمی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں، انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کردی گئیں۔ انتشاری ٹولہ کل پولیس اہلکار اور آج رینجرز اہلکاروں کے بچوں اور اہلخانہ کو جوابدہ ہے، انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خون ریزی چاہتا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں اور شدت پسندی ہے۔ پاکستان کسی بھی انتشار اور خون ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خون ریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے، مجھ سمیت پوری قوم شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین
انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خون ریزی چاہتا ہے: وزیراعظم
- by web_desk
- نومبر 26, 2024
- 0 Comments
- 68 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this