اسلام آباد ، ملک کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اُٹھاتی مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کرسکتی ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں ایک دن الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت کی ۔سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور اعوان روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو حکومت اور اپوزیشن میں پہلا رابطہ ہوا ، 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوا تھا ، 25 اپریل کو آیاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی ۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے بتایا کہ وہ مذاکرات کیلئے بااختیار نہیں ہیں ، گذشتہ روز حکومتی اتحاد کی ملاقاتیں ہوئیں ۔ دوجماعتوں کو مذاکرات پر اعتراض تھا لیکشن راستہ نکالا گیا چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن کو خطوط لکھے ہیں انہوں نے حکومت اور اپوزیشن سے چار 4 نام مانگے ہیں ۔
Leave feedback about this