دنیا

امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمد ورفت خطرے میں ڈال دی ، حزب اللہ رہنما

امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمد ورفت خطرے میں ڈال دی ، حزب اللہ رہنما

امریکی اقدامات نے تمام بحری جہازوں کو خطرے میں ڈال دیا، حزب اللہ رہنما لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات نے تمام بحری جہازوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمنی بحیرہ احمر میں غزہ کی حمایت بند کر دیں گے۔ یہ امریکہ کی غلط فہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔حسن نصر اللہ نے کہا کہ بحری جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی اقدامات کے بعد بحیرہ احمر میدان جنگ بن گیا ہے، ان احمقوں نے بحیرہ احمر میں عالمی بحری جہازوں کی 95 فیصد حفاظت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image