الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدوار اب 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں 24 دسمبر تک مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی دے سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے بعد مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 دن کی توسیع کی درخواست کی تھی۔
Leave feedback about this