پاکستان

الیکشن کمیشن اجلاس میں صدر مملکت کے خط اور وزارت داخلہ کے مراسلے کا جائزہ

الیکشن کمیشن اجلاس میں صدر مملکت کے خط اور وزارت داخلہ کے مراسلے کا جائزہ

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے بھیجے گئے خط پر غور کیا گیا۔خط کے آئینی اور قانونی مضمرات اور الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے مراسلہ کا بھی جائزہ لیا۔وزرات داخلہ نے اپنے مراسلے میں ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے اور بتایا کہ سیکیورٹی حالات کے مدنظر الیکشن کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات میسر نہیں ہوسکتی۔اجلاس میں وزارت خزانہ کی طرف سے ملک میں معاشی صورتحال اور الیکشنز کے انعقاد کے لئے مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی پر بھی غور کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خزانہ نے الیکش کیلئے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کو موخر کرنے کا کہا ہے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری و آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری و آئی جی خیبر پختونخوا کی طرف سے پیش کئے کے سیکیورٹی خدشات پر بھی غور کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image