بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں افغان کرنسی 2023 کی تیسری سہ ماہی کی بہتر ین کرنسی قرار دی گئی ہے ۔افغان کرنسی ، افغانی 2023 کی اب تک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے ۔انسانی امداد سے حاصل اربو ں ڈالر اور ایشیائی ممالک کیساتھ بڑھتی تجارت نے اس سہ ماہی میں افغان کرنسی کو عالمی درجہ بندی میں سرفہرست کردیا ہے ۔بلوم برگ رپورٹ کے مطابق غربت زدہ ملک کیلئے یہ ایک غیر معمولی مرحلہ ہے ۔اگست 2021 میں کابل پر دوبارہ کنٹرول کے بعد طالبان نے کرنسی تجارت پر سخت اقدامات کیے تھے۔بلوم برگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔افغان کرنسی افغانی کو فروغ دینے کیلئے آن لائن ٹریڈنگ پر پابند ی لگادی جس سے کرنسی مضبوط ہوئی ہے ۔
دنیا
معیشت و تجارت
افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار
- by web_desk
- ستمبر 28, 2023
- 0 Comments
- 709 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this