پاکستان جرائم

اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ، پولیس

اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ، پولیس

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ تمام فریقین کو پبلک انفارمیشن پلیٹ فارمز کے ذریعے دفعہ 144 کے نفاذ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کی خواتین اور بچے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایف 9 پارک اور ایف 6 جانے سے گریز کریں۔ترجمان نے کہا کہ 15 یا ICT 15 ایپ پر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع دیں۔دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی درخواست مسترد کردی۔پی ٹی آئی نے احتجاج کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image