اسلام آباد:وفاقی د ا رالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر25مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔پولیس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیٹ سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹروسروس کے مسافروں کی ویڈیو رکارڈنگ کی جائے گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔پولیس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیررجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل جائے گی۔غیر ملکی شہری بھی اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں،کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس سٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
Leave feedback about this