تازہ ترین

اسرائیلی حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثر دیاجانا چاہیے، قطری وزیراعظم

اسرائیلی حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثر دیاجانا چاہیے، قطری وزیراعظم

دوحہ :قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے اسرائیل کے دوحہ میں حملے کے خلاف عرب، اسلامی ممالک اور دوست ملکوں کی جانب سے یک جہتی پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثردیا جانا چاہیے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے دوحہ میں عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس کے سلسلے میں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے قطر پر اسرائیل کے بربریت آمیز حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک قطر کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تعاون کریں گے۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم برادر عرب اور اسلامی اور عالمی برادری سے دوست ممالک کی جانب سے اظہار یک جہتی اور اسرائیلی بربریت اور حملے کی مذمت کرنے پر شکرگزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے اور ہمارے ملک کی خودمختاری کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔شیخ محمد نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دوہرا معیار ترک کردے اور اسرائیل کو اس کے کیے ہوئے تمام جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ اس حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثردیا جانا چاہیے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image