اسلام آباد:ارشد شریف از خود نوٹس کیس میں وزارت خارجہ نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قتل کیس کے ملزمان کی پاکستان منتقلی پر غور کیا جارہا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کینیا ومتحدہ عرب امارات میں اتھارٹیز سے کیس کی تفتیش وشواہد کے حصول سمیت پاکستانی مشن سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے تفتیش میں معاونت کی درخواست کی۔کینیا کی اتھارٹیز کے ساتھ روابط جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔پاکستان میں کینیا ہائی کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شاہد جمع کرنے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔کینیا ہائی کمیشن جلد حتمی نتائج پاکستان کے ساتھ شئیر کرے گا۔تحریری جواب میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ دفتر خارجہ تفتیش کوآگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے معاونت کیلئے طریقہ کار کاجائزہ لے رہا ہے دفتر خارجہ کینیا اور متحدہ عرب امارات سے دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے بھی پرعز م ہے دفتر خارجہ کینیا کے حکام کے سامنے معاملہ اٹھانے کے لئے خصوصی وفد بھیجنے پر غور کررہا ہے۔
Leave feedback about this