میئر کراچی مرتضی وہاب نے نیپا چورنگی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کے دادا اور والد سے ملاقات کر کے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی ، پیپلزپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں متوفی ابراہیم کے گھر پہنچے اور والد و دادا سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی جس کے بعد میئر کراچی میڈیا سے گفتگو کے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔مرتضیٰ وہاب کی روانگی کے بعد دادا محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور ہمیں متعلقہ افسران کیخلاف لیے گئے ایکشن کے حوالے سے بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے باعث کچھ افسران کومعطل کیا گیا ہے، مئیرکراچی کی یقین دہانی پراطمینان ہے اورہم نے مئیرکراچی سے مطالبہ کیاکہ آئندہ کسی بچے کے ساتھ ایسانہ ہو۔دادا کا کہنا تھا کہ ہم نےان سے کہا کراچی کےحالات پرھیان دیں اور تھوڑا شہر کے بارے میں بھی سوچیں۔ محمود الحسن نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھی میئر نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں نے ابراہیم کی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا کہ اسے کے ایم سی نے نکالا البتہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا ہے۔

Leave feedback about this