بھارتی سیکیورٹی فورسرز میں دستاویزات کی ناقص تصدیق اور حساس عہدوں پر بھرتی نے مودی حکومت کی نالائقی کو آشکار کر دیا،بھارتی جریدہ کے مطابق بھارت میں ناقص تصدیق کے باعث سالوں سے بھرتی بی ایس ایف کے 400 اہلکاروں کی اہلیت مشکوک قرار دے دی گئی۔
متعلقہ اداروں سے تصدیق کے بعد مودی نے خود امیدواروں میں تقرری نامے تقسیم کیے تھے، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق ادارے نے تقریباً 8 سال تک تصدیقی سرٹیفکیٹس جاری ہی نہیں کیے.8 سال سے عدم دستیاب سرٹیفکیٹس کو لازمی قرار دینے نے بھارتی نظام کی نااہلی اور شفافیت کے دعووں کا پول کھول دیا۔
