Roze News تازہ ترین مکہ کی مسجد میں غیراخلاقی حرکات پر بنگلہ دیشی مرد و خاتون کو سزائے موت
تازہ ترین دنیا

مکہ کی مسجد میں غیراخلاقی حرکات پر بنگلہ دیشی مرد و خاتون کو سزائے موت

مکہ کی مسجد میں غیراخلاقی حرکات پر بنگلہ دیشی مرد و خاتون کو سزائے موت

مکہ کی مسجد میں غیراخلاقی حرکات پر بنگلہ دیشی مرد و خاتون کو سزائے موت

سیکیورٹی حکام نے دونوں ملزمان کو مکہ مکرمہ کی حد میں واقع ایک مسجد کے تقدس کی پامالی اور غیر اخلاقی اقدام کے مرتکب ہونے پر گرفتار کیا تھا؛ سعودی وزارت داخلہ کا اعلامیہ

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے مکہ مکرمہ کی ایک مسجد کے اندر غیر اخلاقی و ناپسندیدہ حرکات کے جرم میں سزا پانے والے بنگلہ دیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دیئے جانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق سزائے موت پانے والے دونوں افراد کی شناخت نظر الاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، سیکیورٹی حکام نے دونوں ملزمان کو مکہ مکرمہ کی حد میں واقع ایک مسجد کے تقدس کی پامالی اور غیر اخلاقی اقدام کے مرتکب ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر معاملہ مجاز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جرم کی نوعیت، مسجد کے تقدس کی شدید پامالی اور دیگر حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے تعزیری طور پر دونوں کو سزائے موت کا حکم سنایا، متعلقہ اپیل اور اعلیٰ عدالتی فورمز کی جانب سے فیصلے کی توثیق کے بعد ان کی تعمیل کے لیے شاہی فرمان بھی جاری کر دیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان کی روشنی میں بدھ 14 اکتوبر کے روز مکہ کے علاقے میں سزاؤں پر عملدرآمد کر دیا گیا، وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ مملکتِ سعودیہ مساجد اور مقدس مقامات کی حرمت و سیکیورٹی کے قیام اور اسلامی قوانین کے نفاد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

 

Exit mobile version